0
Saturday 24 Aug 2013 21:16

علامہ عارف الحسینی کی برسی 25 اگست کو پیواڑ میں منائی جائیگی

علامہ عارف الحسینی کی برسی 25 اگست کو پیواڑ میں منائی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار پر تحریک حسینی کے زیراہتمام شہید کی 25ویں برسی کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ اتوار 25 اگست کو یہ برسی شیعیان پاکستان کے روحانی مرکز پیواڑ میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں ملک بھر کے علماء اور تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ سابقہ روایات کے مطابق پیواڑ میں برسی کے موقع پر شہید کے پروانوں کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور یہ اجتماع ہمیشہ سے ایک تاریخی اجتماع رہا ہے۔ کل اتوار کو منعقد ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام سے ملک کے نامور علماء کے علاوہ متعدد مقامی علماء بھی خطاب کریں گے۔ اجتماع سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی بھی خطاب کریں گے۔ قائد شہید کی برسی میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مومنین شرکت کرتے ہیں۔ اس سال امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گذشتہ سالوں کی نسبت برسی میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد کئی گنا زیادہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 295348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش