QR CodeQR Code

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

24 Aug 2013 21:27

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ گوادر سے متعلق تمام فیصلے عوامی مفادات میں کئے جائیں گے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ دہشتگردی صرف بلوچستان نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ امن و امان کی خراب صورت حال اور لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے میں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی دہشتگردی کا موضوع زیر بحث لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 295350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295350/بلوچستان-میں-لاپتہ-افراد-کا-مسئلہ-سب-سے-اہم-ہے-ڈاکٹر-عبدالمالک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org