QR CodeQR Code

سانحہ بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سفیر شہانی نے درخواست تھانہ میں جمع کرادی

25 Aug 2013 00:07

اسلام ٹائمز: سفیر حسین شہانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کی پشت پناہ ہے ، ورنہ اب تک کسی بھی دہشت گرد کو کیوں حراست میں نہیں لیا گیا۔؟


اسلام ٹائمز۔ ضلع بھکر کے علاقہ کوٹلہ جام اور دریا خان میں گذشتہ شام کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح شرپسندوں کی فائرنگ اور 6 اہل تشیع کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنی مدعیت میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ سفیر حسین شہانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ اور ڈی پی او بھکر اس اندہوناک سانحے میں براہ راست ملوث ہیں، دہشت گرد پولیس کی سرپرستی میں کو ٹلہ جام اور دریا خان میں اہل تشیع کے جان و مال کو نقصان پہنچاتے رہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے رہے، مساجد سے اشتعال انگیر تقاریر اور نعرے بازی ہوتی رہی اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ تھانے میں حالیہ دہشت گردی کے سانحے کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کر وائی ہے۔ تاہم پولیس نے تاحال کسی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی ہماری جانب سے نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کی پشت پناہ ہے ، ورنہ اب تک کسی بھی دہشت گرد کو کیوں حراست میں نہیں لیا گیا۔؟


خبر کا کوڈ: 295361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295361/سانحہ-بھکر-ایم-ڈبلیو-کے-سیکرٹری-جنرل-سفیر-شہانی-نے-درخواست-تھانہ-میں-جمع-کرادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org