0
Sunday 25 Aug 2013 00:39

سانحہ بھکر، شہداء کے ورثاء کی مدعیت میں 36 نامزد اور 20 نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف تین مقدمات درج

سانحہ بھکر، شہداء کے ورثاء کی مدعیت میں 36 نامزد اور 20 نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف تین مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز بھکر، کوٹلہ جام، دریا خان اور پنجگرائیں میں اہل تشیع پر تکفیریوں کی جانب سے کیے جانیوالے حملے کے خلاف شہدائے کوٹلہ جام اور دریا خان کے ورثاء کی مدعیت (غلام قنبر اور سید سبطین شاہ شیرازی) میں ضلع بھکر کے تھانوں (تھانہ صدر بھکر، تھانہ سٹی دریا خان) میں تین مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس مسلمین بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ اور ڈی پی او بھکر اس اندوہناک سانحے میں براہ راست ملوث ہیں۔ سفیر عباس شہانی نے مزید کہا کہ ان مقدمات میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ درج کرائے گئے مقدمات میں 36 نامزد اور 20 نامعلوم افراد ہیں، جن کا تعلق کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ) سے ہے، جبکہ دوسری جانب کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ) کی جانب سے اہل تشیع کے 79 افراد پر نامزد جبکہ 150 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ ان مقدمات کے اندراج کے بعد دونوں جانب سے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور بعض علاقوں سے گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں، تاہم ابھی تک انتظامیہ نے ان تمام گرفتاریوں کو مخفی رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 295378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش