QR CodeQR Code

سانحہ بھکر موجودہ حکومت کی تکفیری ٹولوں کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی پشت پناہی کا عملی ثبوت ہے، علامہ فخرالدین

25 Aug 2013 02:18

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس دردناک سانحے پر امام عصر عج، رہبر معظم آیتہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری اور شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ جو حکومت پاکستان بچائو اور دہشت گردی ختم کرو کے نعروں کے ساتھ آئی تھی آج انہی کی ایما پر ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر قتل و غارت اور ملک کو تباہ و برباد کرنے کے درپے نظر آتے ہیں۔ قم المقدسہ جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ بھکر میں بے گناہ شیعان حیدر کرار کا وحشیانہ قتل نام نہاد حکومت کے منہ پر زور دار تمانچہ ہے اور موجودہ حکومت کی تکفیری ٹولوں کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی پشت پناہی کا عملی ثبوت ہے۔ اس دردناک سانحے پر امام عصر عج، رہبر معظم آیتہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری اور شہدائے بھکر کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت اور حساس اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں۔ بصورت دیگر پورے ملک میں ہونے والے حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اور ممکن ہے کہ بین الاقوامی سطح پر احتجاجات کا سلسلہ شروع ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 295397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295397/سانحہ-بھکر-موجودہ-حکومت-کی-تکفیری-ٹولوں-کے-ساتھ-ملی-بھگت-اور-ان-پشت-پناہی-کا-عملی-ثبوت-ہے-علامہ-فخرالدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org