QR CodeQR Code

سانحہ بھکر سے لگتا ہے کہ دہشت گردوں کی نظریں جنوبی پنجاب کے امن کی جانب ہیں۔ علامہ عقیل حسین خان

25 Aug 2013 02:20

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ شریف حکومت سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، آج جو دہشت گردوں سے مذاکرات کررہے ہیں کل وہی دہشت گردوں کو رہا بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ کوٹلہ جام میں تکفیری دہشت گردوں نے پولیس کی موجودگی میں شیعہ نوجوانوں پر فائرنگ کی جس سے تشیع پاکستان کے طلباء کی سب سے بڑی جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن شہید ہوئے۔ کوٹلہ جام میں فائرنگ کے وقت پولیس دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اُنہیں تحفظ دیتی رہی۔ عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ شریف حکومت سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، آج جو دہشت گردوں سے مذاکرات کررہے ہیں کل وہی دہشت گردوں کو رہا بھی کریں گے۔ انکی گزشتہ حکومتوں میں بھی تشیع پر مظالم ڈھائے گئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہداء کے خانوادگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینا شہدا کا شمار شہدائے کربلا کے ساتھ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 295398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295398/سانحہ-بھکر-سے-لگتا-ہے-کہ-دہشت-گردوں-کی-نظریں-جنوبی-پنجاب-کے-امن-جانب-ہیں-علامہ-عقیل-حسین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org