QR CodeQR Code

ایران پر حملہ خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا،مولن

29 Jun 2010 11:51

اسلام ٹائمز:ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے فوجی طاقت کے ذریعے بھی روکا جا سکتا ہے،تاہم حملے کی صورت میں خطے پر پڑنے والے اثرات سے امریکا اور اسرائیل دونوں اچھی طرح آگاہ ہیں


کولو راڈو:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا۔امریکی ریاست کولو راڈو میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھے گا،اور یہ خود ایران کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔
ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے فوجی طاقت کے ذریعے بھی روکا جا سکتا ہے،تاہم حملے کی صورت میں خطے پر پڑنے والے اثرات سے امریکا اور اسرائیل دونوں اچھی طرح آگاہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 29542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/29542/ایران-پر-حملہ-خطے-کیلئے-تباہ-کن-ثابت-ہو-گا-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org