0
Sunday 25 Aug 2013 11:12

آزاد کشمیر، نکیال سیکٹر میں بھارتی جارحیت جاری

آزاد کشمیر، نکیال سیکٹر میں بھارتی جارحیت جاری
اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن سے موصولہ اطلاعات  کے مطابق نکیال سیکٹر پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب پر بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہو گئیں لیکن  آج صبح سے ایک بار پھر گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو اب بھی جاری ہے۔ بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ایک مکان اور ایک گاڑی تباہ جبکہ مکان میں موجود ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی کہ طبی امداد کی فراہمی کے دوران ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ جس کے بعد آج بھارتی گولہ باری سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے ایک افسر سمیت کئی اہلکار اور شہری شہید ہوچکے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو افراد شہید ہو گئے ہیں۔ نکیال سیکٹر میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے گذشتہ شب بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نکیال چوہدری محمد ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج نے کل شام 6 بجے سے گولا باری و فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور یہ گولا باری اب شہری آبادی پر ہو رہی ہے لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔ گولا باری اتنی شدید ہے کہ ان علاقوں میں امدادی کاروائیوں کیلئے جانا ممکن نہیں۔ واقعہ کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بھارتی فوج نے کل شام کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر کے علاقے ترکنڈی، داتوٹ، کلر گالا اور چارانی پر بھی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مقامی آبادی پر 200 سے زائد مارٹر شیل فائر کیے۔
خبر کا کوڈ : 295468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش