0
Sunday 25 Aug 2013 13:34

سندھ کے دریاؤں میں سیلاب سے کئی دیہات زیر آب، لوگوں کی نقل مکانی

سندھ کے دریاؤں میں سیلاب سے کئی دیہات زیر آب، لوگوں کی نقل مکانی
اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورت حال کے باعث مزید درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ اسلام پر پانی کا بہاؤ 70 ہزار 932 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے چناب میں پنجند اور دریائے راوی میں سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 12 ہزار جبکہ سدھنائی پر 77 ہزار 630 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، پنجند کے قریب پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث بختیاری بند ٹوٹ گیا ہے جس سے کئی آبادیاں اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لئے لگایا گیا امدادی کیمپ بختیاری بستی سے بنگلہ مستوئی منتقل کردیا گیا ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو اور کوٹری بیراجوں پر نچلے جبکہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 74 ہزار 876 اور اخراج 3 لاکھ 45 ہزار 378 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 906 اور اخراج 2 لاکھ 22 ہزار 671 کیوسک ہے اس کے علاوہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 40 ہزار 520 اور اخراج 3 لاکھ 85 ہزار 370 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں 70 ہزار کیوسک جب کہ اخراج میں 69 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔ لاڑکانہ کے قریب عاقل آگانی لوپ بند پر سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں کچے کے علاقے میں واقع 170 دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ہزاروں افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے، سندھ حکومت نے ان سیلاب متاثرین کے لئے 45 امدادی مراکز قائم کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 295503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش