0
Sunday 25 Aug 2013 17:35

اہلسنّت کو دہشتگردوں سے مذاکرات پر تحفظات ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

اہلسنّت کو دہشتگردوں سے مذاکرات پر تحفظات ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں جانیں قربان کرنے والے فوجی قوم کے ہیرو ہیں، امریکہ اور پاکستانی طالبان سے نجات میں ہی قوم کی حیات ہے، فرقہ وارانہ جنگ کو روکنا علماء کی ذمہ داری ہے، حکومت کا بھاری مینڈیٹ عوام کے لیے بھاری ثابت ہو رہا ہے، حکومت غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے، پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام اکثریت کے زور پر مسلط کرنا افسوسناک ہے، بھارت ہمارے فوجیوں کو قتل کر رہا ہے اور ہمارے بزدل حکمران مذاکرات کی بھیک مانگ کر قومی غیرت کا سودا کر رہے ہیں، قوم کو بھارت جیسے ازلی دشمن سے دوستی قبول نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین شیخ اظہر سہیل کی طرف سے گلبرگ میں دیئے گئے ظہرانہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مصر اور شام جل رہے ہیں اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حکومت فارن فنڈڈ این جی اوز کی پراسرار سرگرمیوں اور ان کے مالی معاملات کی سکروٹنی کرے، اہلسنّت کو دہشت گردوں سے مذاکرات پر تحفظات ہیں، پاک بھارت تصادم ہوا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی، کراچی میں سنی تحریک کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، سندھ حکومت سنی تحریک کے کارکنوں کا تحفظ یقینی بنائے، پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا قتل افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 295586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش