QR CodeQR Code

جنوبی سوڈان میں غذائی بحران سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی وارننگ

29 Jun 2010 13:17

اسلام ٹائمز: بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان شدید غذائی بحران سے روبرو ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز - فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی امدادی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان اس وقت شدید غذائی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہاں پر موجود ہزاروں افراد کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امدادی تنظیموں نے ہزاروں سوڈانی شہریوں کی جلاوطنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی سوڈان کے عوام متعدد مشکلات کا شکار ہیں جن میں سے ایک غذائی قلت ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوڈان کی جنوبی ریاستوں منجملہ جوبا سے 14 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر مہاجرت اختیار کر چکے ہیں۔
اسی طرح اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے WFO نے اعلان کیا ہے کہ ڈارفور کے 4 لاکھ سے زیادہ ساکنین اس سال غذا سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ امدادی کاروانوں کی وہاں تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈارفور 2003 سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور وہاں پر موجود جدائی طلب جن میں سے اکثر عرب نہیں ہیں مسلح ہو کر حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 29561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/29561/جنوبی-سوڈان-میں-غذائی-بحران-سے-متعلق-بین-الاقوامی-اداروں-کی-وارننگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org