QR CodeQR Code

طالبان کو بھتہ نہ دینے پر محمود آباد میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

26 Aug 2013 02:13

اسلام ٹائمز: ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک انور کا کہنا ہے کہ کئی روز سے تحریک طالبان پاکستان نامی تنظیم کی جانب سے اس سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جارہا تھا اور دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے محمود آباد کی ای مارکیٹ میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک انور کا کہنا ہے کہ کئی روز سے تحریک طالبان پاکستان نامی تنظیم کی جانب سے اس سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جارہا تھا اور دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں۔ انور نے بتایا کہ اس سے قبل اس کے دفتر پر کئی مرتبہ فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے موقع پر پہنچنے والے پولیس افسران کو پولیس میں دائر کی گئی درخواستیں بھی دکھائیں جن پر اب تک پولیس کی جانب سے نہ کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی دفتر کو کوئی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 295665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295665/طالبان-کو-بھتہ-نہ-دینے-پر-محمود-آباد-میں-ٹرانسپورٹ-کمپنی-کے-دفتر-دستی-بم-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org