QR CodeQR Code

امریکا، اسرائیل اور ہندوستان مسلمانوں کے خلاف ایک دوسرے کے مددگار ہیں، انجینئر نوید قمر

26 Aug 2013 04:22

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جماعة الدعوة کراچی کے امیر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی اقدامی کارروائی کو ظلم کے شکار کروڑوں بھارتی بھی سراہیں گے اور پاکستان کو اپنے لئے نجات دہندہ تسلیم کر کے مدد و حمایت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف زہر فشانی کرنے والا بھارت لائن آف کنڑول اور جنگی اصول و ضوابط کی ہر روز دھجیاں اڑا رہا ہے۔ لائن آف کنڑول سے منسلک پاکستانی آبادیوں اور افواج پر مسلسل فائرنگ کے پیش نظر اب بھارت کو بھرپور اور سبق آموز جواب دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انجینئر نوید قمر نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول پر پاکستانی افواج اور آبادیوں پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کو شہید کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا، اسرائیل اور ہندوستان مسلمانوں کو کچلنے، انکا قتل عام کرنے اور انکے خلاف ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔
 
انجینئر نوید قمر نے کہا کہ بھارت کی ہم نوا بن کر پاکستان پر دباﺅ ڈالنے والی اقوام متحدہ نے اب بھارت کی شرارتوں پر اپنی آنکھ کیوں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو خود آگے بڑھ کر بھارتی کو شرارتوں پر سبق سکھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر بھارتی جارحیت سے چھٹکار پانے کیلئے اقدامی کارروائی کرے تو تمام اہل پاکستان کے علاوہ ظلم کی چکی میں پسنے والے کروڑوں بھارتی بھی اس اقدام کو سراہیں گے اور پاکستان کو اپنے لئے نجات دہندہ تسلیم کرکے اس کی مدد و حمایت کریں گے۔ چانکیا کے دوغلے پیروکار مار کھائے بغیر کبھی بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے۔ انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت کو علیحدگی کی تحریکوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اخلاقی و معاشرتی زوال نے کھوکھلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ازلی دشمن سے خیر کی کوئی امید لگانا چھوڑ دے اور پورے ایشیائی خطے کو بھارت کی نحوست سے پاک کرے۔


خبر کا کوڈ: 295678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295678/امریکا-اسرائیل-اور-ہندوستان-مسلمانوں-کے-خلاف-ایک-دوسرے-مددگار-ہیں-انجینئر-نوید-قمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org