0
Monday 26 Aug 2013 11:33

چوہدری مجید کی صدر پاکستان سے ملاقات

چوہدری مجید کی صدر پاکستان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کراچی بلاول ہائوس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی گولہ باری، پاک بھارت کشیدگی اور آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے سیاسی امور میں دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں میثاق جمہوریت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے تحریک عدم اعتماد اور جمہوری سسٹم کو ڈی ٹریک کرنے کی سازشوں کا بروقت نوٹس لیا اور تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں رواداری کی سیاست کو فروغ دیا اور میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کے علاوہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام پاک بھارت تعلقات کے خلاف نہیں۔ کشمیری عوام جنگ کے خلاف ہیں۔ کشمیری عوام پاک بھات سی پی ایم اور پاک بھارت ٹریڈ کے خلاف نہیں مگر یہ تعلقات کشمیریوں کے خون پر کشمیریوں کو ہرگز قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 295739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش