0
Tuesday 27 Aug 2013 12:18

مقبوضہ کشمیر میں سیرت زہرا (س) کے زیر سایہ خواتین کے لئے سلسلہ وار تربیتی کانفرنس

مقبوضہ کشمیر میں سیرت زہرا (س) کے زیر سایہ خواتین کے لئے سلسلہ وار تربیتی کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مطھری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے زیر اہتمام سیرت زہرا (س) کے زیر سایہ خواتین کے لئے سلسلہ وار تربیتی کانفرنس جاری ہے، قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی کتابیں ’’زیور انسانیت اور روح توحید‘‘ کا بک ریڈنگ انعامی مقابلہ، حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل معلمات کے خطابات، حجاب اسلامی سے متعلق تصویری نمایش اور خواتین سے متعلق مسائل شرعی کا بیان پروگرام کا اہم حصہ ہے، مطھری فکری و ثقافتی مرکز کی تیارکردہ ایک ایسی تصویری نمایش (ایگزیبیشن) جس میں دنیا بھر کی مسلم و نومسلم خواتین کی حجاب کے سلسلہ میں ان کی جدوجہد اور کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے، پروگرام میں یہ تصویری نمایش بعنوان ’’میں با حجاب ہوں‘‘ خواہران کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، 25 اگست تا یکم ستمبر جاری رہنے والی سیرت زہرا (س) کے زیر سایہ سلسلہ وار تربیتی کانفرنس مرکزی امام بارگاہ چھترگام، نیو ایرا پبلک اسکول اندر کوٹ سمبل، مسجد شمس دین عراقی خوشحال سر، مرکزی امام بارگاہ ماگام میں انجام پا رہی ہے، پروگرام کا پورا انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے، پروگرام کے آخر پر ممتاز خواہران کو انعام سے بھی نوازا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 295843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش