0
Tuesday 27 Aug 2013 11:54

بھارت جنگی جنون میں سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بازل نقوی

بھارت جنگی جنون میں سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل نقوی نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔ پیر کے روز اپنے چیمبر میں صحافیوں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں پاگل ہو چکا ہے اور وہ کشمیر کے اندر جنگ بندی لائن پر بسنے والے پرامن شہریوں کو اپنی ننگی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا خطہ یہاں کے لوگوں نے اپنے قوت بازو سے آزاد کروایا ہے اور وہ اس کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارت کی قابض فوج اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر چکی ہے ہر بار کشمیریوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور کشمیر کی سویلین آبادی کو بھارت کی جارحیت سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر 7 لاکھ بھارتی فوج کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے اپنی گنوں کا رخ آزاد کشمیر کی شہری آبادی کی طرف موڑ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی اس طرح کبھی بھی اس طرح کشمیریوں کی آزادی کے لیے اٹھنے والی آواز کو نہیں دبا سکتا اور اس کو بالآخر کشمیر سے ذلیل اور رسوا ہو کر نکلنا پڑے گا۔ انھوں نے جنگ بندی لائن کے قریب بسنے والے لوگوں کی دلیری اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی پشت پر ہے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 295910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش