QR CodeQR Code

دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سیاسی اقدامات کیلئے تیار ہیں، نواز شریف

27 Aug 2013 13:15

اسلام ٹائمز: میڈیا سے خصوصی بات چیت میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے، دہشتگردی کے باعث معیشت تباہ ہو کر رہ گئی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی سکڑ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ مسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت سیاسی اقدامات کے لئے بھی تیار ہے۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث معیشت تباہ ہو کر رہ گئی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی سکڑ گئی ہے۔ منتخب حکومت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے، مسئلہ سے قوم کو جلد از جلد چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے نیک نیتی سے آپشنز اوپن کئے ہیں۔ سیاسی قوتوں کے تعاون اور حمایت سے معاملہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ خوشحالی کا راستہ مذاکرات کی میز پر ہی ملے گا۔ تصفیہ طلب مسائل پر سنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 295950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295950/دہشتگردی-کا-خاتمہ-کئے-بغیر-آگے-نہیں-بڑھ-سکتے-سیاسی-اقدامات-کیلئے-تیار-ہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org