QR CodeQR Code

کراچی کو فوج کےحوالے کرنے کا ایم کیو ایم کا مطالبہ بڑی غلطی ہو سکتا ہے، خورشید شاہ

27 Aug 2013 18:43

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قائدحزب اختلاف نے کہا کہ ایم کیو ایم کا فوج بلانے کا مطالبہ جمہوریت اور سیاست کے منہ پر تھپڑ ہے، ایم کیو ایم کے غیر جمہوری مطالبے پر ایوان کو اپنا فیصلہ دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو فوج کےحوالے کرنے کا ایم کیو ایم کا مطالبہ بڑی غلطی ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے وزیراعظم سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، ایم کیو ایم کا فوج بلانے کا مطالبہ جمہوریت اور سیاست کے منہ پر تھپڑ ہے، ایم کیو ایم کے غیر جمہوری مطالبے پر ایوان کو اپنا فیصلہ دینا چاہیئے۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے اس سے قبل بھی بڑے مطالبے کئے، سوچ رہے ہیں کہ یہ کوئی سازش تو نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ صبح مطالبہ کرتی ہے اور شام کو کہتی ہے کہ مطالبہ نہیں کیا، اس مطالبے کے بعد ایم کیو ایم کے گورنر کو بھی فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 296099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/296099/کراچی-کو-فوج-کےحوالے-کرنے-کا-ایم-کیو-مطالبہ-بڑی-غلطی-ہو-سکتا-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org