QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے نہ پہلے فوجی آپریشن کی حمایت کی اور نہ اب کرے گی، منور حسن

28 Aug 2013 00:27

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں طالبان سے مذکرات کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بہت وقت ضائع کیا جا چکا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں، فوجی آپریشن سے مسائل بڑھتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے نہ پہلے فوجی آپریشن کی حمایت کی اور نہ اب کرے گی۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کراچی میں فوجی آپریشن کیا گیا۔ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، جماعت اسلامی نہ پہلے فوجی آپریشن کی حمایت کی اور نہ اب کرے گی، طالبان سے مذکرات کے حوالے سے منور حسن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بہت وقت ضائع کیا جا چکا۔ اب بھی وقت ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی دباوٴ سے نکل کر طالبان سے مذاکرات کرے۔ سید منور حسن نے بلوچستان حکومت کو یتیم قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کو معاشی اور انٹیلی جنس سپورٹ دی جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے نون لیگ کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں لاقانونیت، لوڈ شیڈنگ اور جی ایس ٹی میں اضافہ ہوا جبکہ پاک بھارت تعلقات پر بھی وزیراعظم نواز شریف غیر سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 296184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/296184/جماعت-اسلامی-نے-نہ-پہلے-فوجی-آپریشن-کی-حمایت-اور-اب-کرے-گی-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org