0
Wednesday 28 Aug 2013 11:17

صوبائی حکومت گرانے کی کوشش ہوئی تو اسمبلی تحلیل کریں گے، عمران خان

صوبائی حکومت گرانے کی کوشش ہوئی تو اسمبلی تحلیل کریں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبرپختوںخوا حکومت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وزیراعلی صوبائی اسمبلی توڑدیں گے، پی ٹی آئی اور نئے انتخابات کے ذریعہ عوام کے پاس جائے گی۔ ایک اخبار میں انکشاف ہوااہے کہ صوبائی حکومت کو گرانے کی کوششیں شروع ہوئی ہیں۔ جس پر عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ ان کی حکومت صوبائی اسمبلی تحلیل کرسکتی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس کئی آپشن موجود ہیں ان میں ایک آپشن کی صفوں میں فرسٹرشن موجود ہے عمران خان نے موقف دیا ہے کہ ان کے پاس حکومت چھوڑ نے اور حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ 

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ خیبرپختوںخوا پارٹی کا ایجنڈا اور منشور پر عمل ہوگا ورنہ حکومت چھوڑ دی جائے گی۔ وہ دوسری جماعتوں کی طرح اقتدار کے مزے اڑانے کے قائل نہیں۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے اس بات کا اشارہ دیا کہ اگرصوبائی اسمبلی تحلیل کردی گئی تو پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کاراستہ اپنانے کا آپشن موجود ہے اور مرکزی حکومت کیخلاف سٹیج سج سکتا ہے۔ مرکز کو صوبائی حکومت کا ڈھڑن تحتہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 296270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش