2
0
Wednesday 28 Aug 2013 11:54

شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملہ کر دینگے، ولادیمر پیوٹن

شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملہ کر دینگے، ولادیمر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوج کو حکم دیا ہے کہ شام پر مغربی ملکوں کے حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملہ کر دیا جائے۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے شام کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ماسکو میں کریملن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر نے فوج کو ''ارجنٹ ایکشن میمورنڈم''جاری کیا ہے، جس کے تحت شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی صدر دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں سے فون پر رابطے کر رہے ہیں، تاکہ شام کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لئے عالمی رائے ہموار کی جائے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صدر اوباما کی وزیراعظم کیمرون کو دوسری کال تھی۔ اکیس اگست کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد صدر اوباما اور وائٹ ہاؤس کے اعلٰی عہدیدار اٹھاسی کالز کرچکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ شام کیخلاف امریکا، برطانیہ اور فرانس اگلے چند روز میں فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔ 
واضع رہے کہ کیمیائی حملوں کا الزام لگا کر مغربی ممالک کی جانب سے شام کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔ مغربی ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے چند روز کے اندر اندر بشار الاسد حکومت کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی افواج خطے میں موجود ہیں اور صدر باراک اوباما کا حکم ملتے ہی فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ چک ہیگل نے بتایا کہ خفیہ ایجنسیاں ان شواہد کو بھی مرتب کر رہی ہیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ دمشق کے نواح میں ہونے والا کیمیائی حملہ بشار الاسد کی حامی فورسز نے کیا اور یہ معلومات اگلے چند روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ 
خبر کا کوڈ : 296276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Report: Putin Orders Massive Strike Against Saudi Arabia If West Attacks Syria
Read more at
http://www.liveleak.com/view?i=632_1377642260 ADUPBEhuUkI2iFl0.99
http://www.liveleak.com/view?i=632_1377642260
Sweden
http://www.eutimes.net/2013/08/putin-orders-massive-strike-against-saudi-arabia-if-west-attacks-syria/
ہماری پیشکش