QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی مولانا اسحاق کے انتقال پر تعزیت، خدمات کو خراج تحسین

28 Aug 2013 20:57

اسلام ٹائمز: تعزیتی اجلاس میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ مولانا اسحاق مدنی صرف اہلحدیث مسلک میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مسلمان کیلئے قابل احترام شخصیت تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی جانب سے ملک کے معروف اہلحدیث عالم دین مولانا اسحاق مدنی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وحدت ہاوس پشاور میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرحوم مولانا اسحاق مدنی کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مولانا اسحاق مدنی صرف اہل حدیث مسلک میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مسلمان کیلئے قابل احترام شخصیت تھے۔ مرحوم نے اتحاد بین المسلمین کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے ہر موقع پر امت مسلمہ کے مفادات کو ترجیح دی اور حق بات ببانگ دہل کہی۔ مجلس وحدت مسلمین مولانا اسحاق مدنی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اور ان کی وفات پر اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 296485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/296485/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کی-مولانا-اسحاق-کے-انتقال-پر-تعزیت-خدمات-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org