QR CodeQR Code

شرپسند عناصر دشمن ممالک کی مدد سے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں

ملی یکجہتی کونسل مختلف مکاتب فکر میں ہم آہنگی پیدا کر نے کے لئے کوشاں ہے، عاکف سعید

28 Aug 2013 22:39

اسلام ٹائمز: قائم مقام صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر قرآن و سنت کی بنیاد پر متحد ہیں اور ملی یکجہتی کونسل مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر حافظ عاکف سعید نے ملک کے مختلف شہروں میں علماء کے قتل اور دینی اداروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمن عناصر کی سازش قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر دشمن ممالک کی مدد سے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کراچی میں اہل سنت علماء کے قتل، اسلام آباد میں دینی مدرسے پر فائرنگ، بارہ کہو میں اہل تشیع کے ادارے پر خودکش حملے اور بھکر کے وا قعہ کو ایک ہی سازش کے تانے بانے قرار دیا اور کہا کہ بھارت اور امریکا شرپسند عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر قرآن و سنت کی بنیاد پر متحد ہیں اور ملی یکجہتی کونسل مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء اور دینی اداروں پر حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 296501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/296501/ملی-یکجہتی-کونسل-مختلف-مکاتب-فکر-میں-ہم-آہنگی-پیدا-کر-نے-کے-لئے-کوشاں-ہے-عاکف-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org