0
Thursday 29 Aug 2013 10:56

ایران کا پاک افغان سربراہوں کے مابین براہ راست مذاکرات کا خیر مقدم

ایران کا پاک افغان سربراہوں کے مابین براہ راست مذاکرات کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ ایران نے تنازعات کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان اور افغانستان کے سربراہوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے علاقائی ریاستوں کے مابین باہمی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات ایران کے خدشات میں شامل ہیں اور ایران علاقائی ریاستوں کے مفادات کی خاطر دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے تیار ہے، تاکہ مشرق وسطٰی میں امن و امان کو فروغ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 296593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش