0
Friday 30 Aug 2013 00:45

کراچی میں فوج کو بلا کر سرحد پر حملے کی گھناﺅنی سازش رچائی جا رہی ہے، شمشاد غوری

کراچی میں فوج کو بلا کر سرحد پر حملے کی گھناﺅنی سازش رچائی جا رہی ہے، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ گزشہ کئی سالوں سے الطاف کے علاوہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں کراچی میں بلاامتیاز اور غیر جانبدارنہ آپریشن کی خواہشمند تھیں لیکن پچھلے دو ہفتوں میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی سے عوام اور تمام سیاستدانوں کی رائے میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ اس کشیدہ صورتحال میں پاک فوج سرحد پر اپنے فرائض سرانجام دے تاکہ دشمن ملک کے گھناﺅنے عزائم اور ناپاک ارادوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر آرام باغ سے آئے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد خان غوری نے کہا کہ شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے بلاتفریق آپریشن ناگزیر ہے لہذا موجودہ وقت میں آپریشن سے متعلق کسی بھی کارروائی میں رینجرز کو بااختیار بنایا جائے اور پولیس میں سیاسی ایماء پر تعینات افسران کا فوری تبادلہ کیا جائے تاکہ وہ بلاامتیاز آپریشن کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
 
شمشاد خان غوری نے کہا کہ متحدہ کا فوجی آپریشن پر واویلا سرحد پر حملے کی گھناﺅنی سازش بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ماضی میں بھی الطاف اپنے کارندوں کے ذریعے بھارت اور دیگر بیرونی آقاﺅں کی ایماء پر کراچی کے حالات خراب کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کی مثال چور مچائے شور کی سی ہے جو خود حالات خراب کرتے ہیں پھر واویلا مچا کر مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔ نواز حکومت کے آنے بعد متحدہ غیر ملکی عناصر کے ساتھ مل کر کراچی کے حوالے سے جو ٹاسک لئے بیٹھی ہے اس میں کامیابی کیلئے متحدہ ہر حربہ بروئے کار لائے گی لیکن عوام کو الطاف کے حربوں کو سمجھتے ہوئے اپنا بچاﺅ کرنا ہے اور اس ملک دشمن جماعت کی کسی سازش کا حصہ نہیں بننا ہے۔ شمشاد خان غوری کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظوں کو شہر کراچی میں لانے سے بھارت کو کھلا میدان مل جائے گا اور بآسانی پاکستان کو نشانہ بنا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے مجرم قائد الطاف نے بیرونی ہاتھوں میں پرورش پائی ہے لہذا یہ لوگ کبھی ملک سے مخلص ہو ہی نہیں سکتے۔
خبر کا کوڈ : 296880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش