QR CodeQR Code

امریکہ اتحادیوں سے ملکر شام کیخلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے، چک ہیگل

30 Aug 2013 11:58

اسلام ٹائمز: منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کئی ممالک شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ اس لئے امریکہ اس معاملے پر برطانیہ سمیت تمام ممالک سے بات چیت جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ اب بھی اتحادیوں کا منتظر ہے اور چاہتا ہے کہ شام کے خلاف کارروائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کرے۔ امریکی وزیر دفاع نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور حکومت یہی چاہتے ہیں کہ وہ شام میں جو بھی کارروائی کریں، اس میں اس کے اتحادی بھی شامل ہوں۔ کئی ممالک شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ اس لیے امریکہ اس معاملے پر برطانیہ سمیت تمام ممالک سے بات چیت جاری رکھے گا۔ دوسری جانب شام پر ممکنہ حملے میں برطانوی شرکت سے متعلق حکومتی قرارداد برطانوی پارلیمنٹ نے مسترد کر دی تھی۔ یہ قرارداد 285 کے مقابلے میں 272 ووٹوں سے مسترد کردی گئی۔ برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام پر ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 296937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/296937/امریکہ-اتحادیوں-سے-ملکر-شام-کیخلاف-کارروائی-کرنا-چاہتا-ہے-چک-ہیگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org