QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان دین بیچ کر پیسہ کما رہے ہیں، عمران خان

30 Aug 2013 21:22

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلہ کا اصل حل غیر سیاسی پولیس اور غیر جانبدار پولیس افسران کی تعیناتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہیئے، ماضی میں بھی فوجی آپریشن کیا گیا، جس کا خمیازہ پولیس کو بھگتنا پڑا۔ کپتان کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان دین بیچ کر پیسہ کما رہے ہیں، وہ بتائیں ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی اسپیشل ریپڈ فورس قائم کی جائے، جو شہر میں صرف دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرسکے۔ انہوں نے کراچی میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو بانوے میں بھی فوجی آپریشن کیا گیا، جس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلہ کا اصل حل غیر سیاسی پولیس اور غیر جانبدار پولیس افسران کی تعیناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دین بیچ کر پیسہ کما رہے ہیں، بادشاہوں جیسے طرز زندگی کے لیے ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔؟


خبر کا کوڈ: 297083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297083/مولانا-فضل-الرحمان-دین-بیچ-کر-پیسہ-کما-رہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org