QR CodeQR Code

وفاقی حکومت مہاجر ری پبلکن آرمی سے متعلق بیان سے دستبردار

30 Aug 2013 22:53

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا ذکر ایک انتظامی میٹنگ میں ضرور ہوا مگر سپریم کورٹ کو یہ رپورٹ ان کی اجازت سے نہیں بھیجی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلے مہاجر ری پبلکن آرمی کے خلاف بیان سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ تھوڑی دیر بعد کہنے لگے یہ تو نہیں کہا کہ مہاجر ری پبلکن آرمی سے متعلق معلومات غلط ہیں۔ قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت مہاجر ری پبلکن آرمی سے متعلق بیان سے دستبردار ہو رہی ہے۔ مہاجر ری پبلکن آرمی کا ذکر ایک انتظامی میٹنگ میں ضرور ہوا، مگر سپریم کورٹ کو یہ رپورٹ ان کی اجازت سے نہیں بھیجی گئی۔ سپریم کورٹ سے معذرت کے لیے ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔ کچھ دیر بعد وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کراچی کے حالات درست کرنے ہیں تو سچ بولنا ہوگا، یہ نہیں کہا کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کی رپورٹ غلط ہے، بلکہ یہ کہا کہ یہ انتظامی اور انٹیلیجنس رپورٹس ہیں، لیکن یہ ایسی رپورٹس نہیں جنہیں سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔ مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں بتاؤں کہ آج آدھا کراچی کیوں بند ہے۔ وزیر داخلہ نے شیخ رشید احمد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کو تشویش ناک قرار دیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 297103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297103/وفاقی-حکومت-مہاجر-ری-پبلکن-آرمی-سے-متعلق-بیان-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org