0
Saturday 31 Aug 2013 13:00

کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، شام

کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، شام
اسلام ٹائمز۔ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ شام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور اسے جان بوجھ کر اور زبردستی حملے کا جواز بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی رائے عامہ نے مذمت کی ہے، تاہم شام کی حکومت کا شروع سے ہی یہ دعویٰ رہا ہے کہ یہ حملہ اس نے نہیں کیا ہے اور دمشق کی حکومت پر اس حملے کا جھوٹا الزام لگا کر اس کے خلاف فوجی کارروائی کا زبردستی جواز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ البتہ شام کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بلاوجہ حملہ کیا گیا تو جنگ کے بہت بھیانک نتائج نکلیں گے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کہتے ہیں کہ شام میں لئے گئے نمونوں کے تجزیئے میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 297180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش