QR CodeQR Code

امریکہ کا شام پر محدود پیمانے پر حملہ بھی قابل قبول نہیں ہے، روس

31 Aug 2013 10:11

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بغیر کوئی ثبوت فراہم کئے اقوام متحدہ کے اصولوں کو روندتے ہوئے حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ شام پر حملہ بڑے پیمانے پر ہو یا پھر چھوٹے پیمانے پر، کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو کسی جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ بغیر کوئی ثبوت فراہم کئے اقوام متحدہ کے اصولوں کو روندتے ہوئے یکطرفہ حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوگا، دمشق کے مسئلہ کا واحد حل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام کی تحقیقاتی ٹیم تحقیقاتی کرچکی ہے، اب وہ کسی نتیجے کی طرف جا رہی ہے۔ لٰہذا کوئی جلد بازی سے کام نہ لے۔ جب اس رپورٹ کا نتیجہ  سامنے آ جائے تو اس کی روشنی میں شام کا بحران حل کرنے کے بارے سوچا جائے۔ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو پورے خطے کو اپنی لیپٹ میں لے لے۔ اس سے پہلے روس نے تعجب کا اظہار کیا تھا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم فقط ایک دو علاقوں کا دورہ کرکے کیوں چلی گئی۔؟ اقوام متحدہ کی ٹیم کو ایسے ان تمام علاقوں کا وزٹ کرنا چاہیئے تھا جہاں پر کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 297188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297188/امریکہ-کا-شام-پر-محدود-پیمانے-حملہ-بھی-قابل-قبول-نہیں-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org