0
Saturday 31 Aug 2013 15:08

نواز لیگ سندھ میں بحران کا شکار، غوث علی شاہ نواز لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

نواز لیگ سندھ میں بحران کا شکار، غوث علی شاہ نواز لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پارٹی عہدے چھوڑ دیئے ہیں جس کے باعث مسلم لیگ نواز سندھ میں شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ صوبائی صدر غوث علی شاہ، نائب صدر ممتاز رد اور دو ضلعی عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے۔ سندھ کی سیاست کا بڑا نام، سابق وزیراعلیٰ غوث علی شاہ نے مسلم لیگ ن سندھ کی صدارت چھوڑ دی۔ غوث علی شاہ مشکل وقت میں وفاداری کا اچھے وقت میں صلہ نہ ملنے پر پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں ہیں۔ غوث علی شاہ گورنر شپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر بھی تھے دلبرداشتہ تھے۔ غوث علی شاہ اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن کے متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط پر بھی شدید تحفظات تھے۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف سے حالیہ ملاقات میں بھی انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ غوث علی شاہ کی پیروی میں ن لیگ سندھ کے نائب صدر ممتاز رد بھی عہدے سے الگ ہو گئے۔ خیرپور کے ضلعی صدر عبدالمجید شیخ سکھر ڈویژن کے صدر نواز علی شاہ بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔ مزید رہنماؤں کے مستعفی ہونے کا بھی امکان ہے۔ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سید غوث علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔

غوث علی شاہ وفاق میں اہم عہدہ نہ دیئے جانے پر پارٹی کی قیادت سے ناراض تھے، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ممنون حسین کو صدر پاکستان کے عہدے کے لئے نامزد کئے جانے پر ان کے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ زرائع کے مطابق غوث علی شاہ نے گزشتہ 3 ماہ سے گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی تھی اور اپنا استعفیٰ انہوں نے پارٹی قیادت کو 3 ماہ قبل ہی دے دیا تھا۔ آج کراچی ایئرپورٹ پرعمرے پر روانگی سے قبل انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو آگاہ کر دیا کہ اب وہ مزید پارٹی کے فرائض انجام نہیں دے سکتے اور سندھ کی صدارت کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ غوث علی شاہ کا شمار پارٹی کے اہم رہنماؤں اور وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور وزیراعظم انہیں کافی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 297270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش