QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت تاحال وزراء کے نام فائنل نہیں کر پائی، میر حاصل بزنجو

31 Aug 2013 16:42

اسلام ٹائمز: نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کیلئے فارمولہ طے پاچکا ہے۔ تاخیر کی ذمہ دار (ن) لیگ کی صوبائی قیادت ہے، جن کیجانب سے تاحال وزرراء کے نام فائنل نہیں کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشہ روز بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے بارے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت تین جماعتوں کی مشترکہ حکومت قائم ہے، جبکہ کوئی اور جماعت ہمارے اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ بعض لوگوں کیجانب سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں اختلاف ہے، تاہم ایسی کوئی بھی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں میں فارمولہ طے پاچکا ہے، جبکہ محکموں کی تقسیم کے بارے میں بھی فارمولہ موجود ہے۔ جس کے تحت تین تین محکموں کی فہرست بنا کر برابر برابر اہم محکمے تمام جماعتوں کو دئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ اور نیشنل پارٹی کیجانب سے وزرراء کے نام فائنل کر دیئے گئے ہیں اور ہم کسی بھی وقت تقریب حلف برداری کیلئے تیار ہیں۔ تاہم تاخیر کی ذمہ دار (ن) لیگ کی صوبائی قیادت ہے، جن کیجانب سے تاحال وزراء کے نام فائنل نہیں کئے گئے ہیں۔ ہمیں ان کا انتظار ہے، جس کے بعد کابینہ تشکیل دی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 297293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297293/مسلم-لیگ-ن-کی-صوبائی-قیادت-تاحال-وزراء-کے-نام-فائنل-نہیں-کر-پائی-میر-حاصل-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org