0
Saturday 31 Aug 2013 16:54

خیبر پی کے کے ہزاروں افراد کئی برس سے لاپتہ، کہاں ہیں کچھ معلوم نہیں؟

خیبر پی کے کے ہزاروں افراد کئی برس سے لاپتہ، کہاں ہیں کچھ معلوم نہیں؟
اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے میں کئی برس سے ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں معلوم نہیں کہ انہیں آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی؟ وہ کس حال میں ہیں اور کس جرم کی سزا پارہے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے 6000 سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پی کے اور فاٹا میں ہزاروں افراد کئی برسوں سے لاپتہ ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے 2009ءمیں لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت شروع کی اور تاحال تقریبا6 ہزارافراد کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جن میں سے کم و بیش 3ہزارکو رہائی نصیب ہوئی اورتقریبا12سوکی باقاعدہ گرفتاری ظاہرکرکے انہیں تفتیشی مراکزمنتقل کیا گیا۔ تاہم وزارت دفاع اورمحکمہ داخلہ وقبائلی اموراب بھی سینکڑوں افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کے رشتہ دار جس کرب سے گزر رہے ہیں۔ یہ تو وہی جانتے ہیں۔ عدالتوں تھانوں اور حساس اداروں کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر ان کی ہمت جواب دے چکی لیکن اب تک نہیں ٹوٹی۔

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں اوردیگر حکومتی اداروں کے افسران کی متعدد بار سرزنش بھی ہوئی لیکن لاپتہ افراد کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو محض شک کی بنیاد پر نجی جیلوں میں منتقل کردیتے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد لاپتہ افراد تو سامنے آرہے ہیں لیکن اکثر نعشوں کی صورت میں۔
خبر کا کوڈ : 297295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش