0
Saturday 31 Aug 2013 17:02

تربت میں ایف سی سے جھڑپ میں 10 شدت پسند ہلاک

تربت میں ایف سی سے جھڑپ میں 10 شدت پسند ہلاک

اسلام ٹائمز۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ ایف سی اور شدت پسندوں کے درمیان ہفتہ کی صبح ضلع کیچ کے مند علاقے میں شدید جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مند کے حساس علاقے میں اپنے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر رکھا تھا۔ عہدے دار کے مطابق جھڑپ میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ کالعدم علیحدگی پسند گروپ کے دو کمانڈروں سمیت کئی باغی زخمی ہوئے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ زخمی شدت پسند سکیورٹی فورسز کی حراست میں ہیں یا نہیں۔ آج صبح سے جاری جھڑپ میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ کا استعمال جاری ہے، جبکہ علاقے میں امن بحال کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے مزید دستے بھیجے جا رہے ہیں۔ علاقے میں بدستور جاری لڑائی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے باغیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ یاد رہے کہ کیچ بلوچستان کے وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک کا آبائی علاقہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 297297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش