QR CodeQR Code

چین اور پاکستان کا فوجی تعاون بڑھانے کا عہد

31 Aug 2013 23:05

اسلام ٹائمز: دونوں ملکوں کے درمیان روایتی دوستی اور بہتر فوجی تعلقات کی ستائش کرتے ہوئے وایا نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مزید تبادلے اور تعاون بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ مشترکہ کوششوں سے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے.


اسلام ٹائمز۔ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین ژو کیلیانگ نے آج بیجنگ میں پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین خالد شمیم ویانی سے ملاقات کی، ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں جنرلوں نے چین اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون مزید بڑھانے کا تہیہ کیا، ژو نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، ساتھی اور بھائی ہیں اور عملی طور پر فوج کا فوج سے تعاون نہ صرف دونوں ملکوں کا فائدہ پہنچائے بلکہ بلکہ خطے میں امن و استحکام کی حفاظت کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان روایتی دوستی اور بہتر فوجی تعلقات کی ستائش کرتے ہوئے وایا نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مزید تبادلے اور تعاون بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ مشترکہ کوششوں سے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے، جمعہ کے روز ویانی اور ان کے چینی ہم منصب فنگ فینگھوئی نے بیجنگ میں 10ویں چین-پاکستان دفاعی اور سلامتی مشاورت کی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 297348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297348/چین-اور-پاکستان-کا-فوجی-تعاون-بڑھانے-عہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org