QR CodeQR Code

شام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنیکا الزام بے بنیاد ہے، ولادیمیر پیوٹن

31 Aug 2013 22:36

اسلام ٹائمز: روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ شام کی فوج کو باغیوں کے خلاف برتری حاصل ہے اور بہت سارے علاقوں میں شامی فوج نے مسلح باغیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، ان پر کیمیائی ہتھیاورں کے استعمال کا الزام بالکل غیر منطقی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام رد کرتے ہوئے ثبوت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ شام کی فوج کو باغیوں کے خلاف برتری حاصل ہے اور بہت سارے علاقوں میں شامی فوج نے مسلح باغیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، ان پر کیمیائی ہتھیاورں کے استعمال کا الزام بالکل غیر منطقی ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کے پاس شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد موجود ہیں تو وہ انہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔ تاکہ ان شواہد کی موجودگی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر حملے کے حق میں برطانیہ کا ووٹ حیران کن ہے، اگر اقوام متحدہ نے شام کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 297369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297369/شام-پر-کیمیائی-ہتھیار-استعمال-کرنیکا-الزام-بے-بنیاد-ہے-ولادیمیر-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org