0
Saturday 31 Aug 2013 23:38

آئین میں کوئی ایسی شق نہیں جس کے تحت دہشتگردوں کو سزا مل سکے، مشتاق سکھیرا

آئین میں کوئی ایسی شق نہیں جس کے تحت دہشتگردوں کو سزا مل سکے، مشتاق سکھیرا

اسلام ٹائمز۔ آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ آئین میں کوئی ایسی شق نہیں جس کے تحت دہشتگردوں کو سزا مل سکے۔ بلوچستان میں انڈیا اور دیگر ایجنسیاں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ دہشتگردی بلوچستان کا مسئلہ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے اور پوری قوم کو دہشتگردی کے معاملے پر یکجا ہونا چاہئے۔ انہوں نے دہشتگردوں کو سزا دینے کیلئے حکومت قانون میں ترمیم کرے۔ جس کے تحت ان کو قرار واقعی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو سیاسی کلچر سے پاک کرنا چاہئے۔ محکمہ پولیس پر حکومت توجہ دے۔ انفراسٹرکچر میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر ہر قسم کے گروپوں کی مداخلت ہوتی ہے۔ سکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دیا جائے، تاکہ کراچی بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امن قائم ہوسکے۔

خبر کا کوڈ : 297383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش