0
Sunday 1 Sep 2013 00:13
کسی بھی وقت فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں

امریکہ جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے، باراک اوباما کا شام پر حملہ کرنیکا متکبرانہ اعلان

امریکہ جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے، باراک اوباما کا شام پر حملہ کرنیکا متکبرانہ اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے شام کے خلاف فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا، صدر اوباما کہتے ہیں کہ شام پر حملہ کر دینا چاہئے، سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بھی حملہ کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی بھی وقت شام پر فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، ٹائم فریم نہیں دے سکتا، شام پر حملے کی منظوری امریکی کانگریس سے لوں گا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں انٹیلی جنس رپورٹس میں کیمیائی حملے کی تصدیق ہوئی ہے، 21 اگست کا کیمیائی حملہ 21 ویں صدی کا بدترین واقعہ تھا، امریکہ نے شام پر حملے کا فیصلہ کرلیا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شام میں اہداف پر حملہ کرنا چاہئے، کسی بھی وقت فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، تاہم ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکی کانگریس سے شام پر حملے کی منظوری لوں گا، سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بھی شام پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس میں شام پر کارروائی کیلئے بحث ہوگی، کانگریس میں بحث جمہوریت کی بقا کیلئے فائدہ مند ہے، امریکی کانگریس ملک کی سلامتی کے حق میں ووٹ دے۔ براک اوباما نے کہا کہ اگر ایک آمر ہزاروں شہریوں کو کیمیائی حملے میں ہلاک کر دے تو عالمی قوانین کا کیا فائدہ، شام میں حکومتی مخالفین کی حمایت جاری رہے گی، دنیا کو بتانا ہوگا کہ امریکہ جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 297389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش