QR CodeQR Code

شام کے مسئلے کا پرامن حل ڈھونڈا جائے

امریکہ کا شام پر حملے کا اعلان، دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

1 Sep 2013 11:42

اسلام ٹائمز: جس وقت امریکی صدر شام پر حملے کا اعلان کر رہے تھے تو وائٹ ہاؤس کے باہر سینکڑوں افراد جنگ مخالف مظاہرے میں مصروف تھے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، ترکی، یمن، اردن اور آسٹریلیا میں بھی سینکڑوں افراد نے جنگ کیخلاف احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے شام پر حملے کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرف امریکہ سمیت اس کے اتحادی شام پر حملے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف ان ممالک کے عوام جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جس وقت امریکی صدر اوباما شام پر حملے کا اعلان کر رہے تھے تو وائٹ ہاؤس کے باہر سینکڑوں افراد جنگ مخالف مظاہرے میں مصروف تھے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، ترکی، یمن، اردن اور آسٹریلیا میں بھی سینکڑوں افراد نے جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ مخالف نعرے درج تھے۔ ان تمام ممالک میں مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ شام کے مسئلے کا پرامن حل ڈھونڈا جائے۔


خبر کا کوڈ: 297451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297451/امریکہ-کا-شام-پر-حملے-اعلان-دنیا-بھر-میں-احتجاج-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org