0
Thursday 1 Jul 2010 20:16

اسرائیل آذربائیجان میں زہریلی غذائی اشیاء بھیج رہا ہے، رپورٹ

اسرائیل آذربائیجان میں زہریلی غذائی اشیاء بھیج رہا ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز [آذربائیجان]- آذربائیجان سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ غذائی اشیاء درآمد کرنے والی اسرائیلی کمپنیاں بڑی مقدار میں زہریلی غذائی اشیاء ملک میں لا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان غذائی اشیاء میں خطرناک کیمیکلز شامل ہیں جو نئی اور غیرمتعارف بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں۔ یہ غذائی اشیاء زیادہ تر ایسے علاقوں میں بھیجی جا رہی ہیں جہاں مسلمانوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔
آذربائیجان کے کئی اسپتالوں نے بھی ایسے مریضوں کی رپورٹ دی ہے جو غیرمتعارف اور مشکوک قسم کی بیماریوں میں مبتلا تھے اور احتمال ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے وہی غذائی اشیاء استعمال کی تھیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اسرائیل ایسے غیرانسانی حربوں کے ذریعے چاہتا ہے کہ وسطی ایشیا کے مسلمان نشین علاقوں میں مسلمانوں کی تعداد کم کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کر دے۔
اس سے قبل بھی وسطی ایشیا کے دوسرے ممالک میں زہریلی غذائی اشیاء بھیجے جانے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 29758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش