QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کیجانب سے پیپلز پارٹی اور حکومت پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، شرجیل میمن

1 Sep 2013 18:52

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فاروق ستار، فیصل سبزواری سمیت کسی بھی متحدہ رہنماء کو گرفتار نہیں کیا جا رہا، جن فہرستوں کا فاروق ستار نے ذکر کیا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی بھی جماعت کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے پولیس اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیڈ آپریشن کیلئے شروع سے ہی فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں کسی بھی علاقے میں جہاں دہشت گردوں کے موجود گی کی اطلاع ہوگی وہاں رینجرز اور پولیس کارروائی کرئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں فاروق ستار، فیصل سبزواری سمیت کسی بھی رکن قومی اسمبلی رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن فہرستوں کا فاروق ستار نے ذکر کیا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ماضی میں ٹارگیڈ آپریشن کرکے دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے اور آئندہ بھی دہشگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی ور سندھ حکومت پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 297607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297607/ایم-کیو-کیجانب-سے-پیپلز-پارٹی-اور-حکومت-پر-لگائے-گئے-تمام-الزامات-بے-بنیاد-ہیں-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org