QR CodeQR Code

بھارت، مسلمانوں اور اقلیتوں کا استحصال کرنا کانگریسی پارٹی کی پرانی روایت، مختار عباس نقوی

1 Sep 2013 21:26

اسلام ٹائمز: بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی ایگزیکیوٹیو کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ مسلمان اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ان کی پسماندگی، بے روزگاری، خراب اقتصادی اور سماجی صورت حال کے لئے کانگریس ہی ذمہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر مختار عباس نقوی نے الزام لگایا کہ مسلمانوں اور اقلیتوں کا استحصال کرنا کانگریس پارٹی کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے اور کانگریس اور چند دیگر نام نہاد سیکولر پارٹیاں آنے والے پارلیمانی انتخابات کے مدنظر مسلم ووٹوں کے حصول کے لئے ہر طرح کے حربے اپنا رہی ہیں، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی ایگزیکیوٹیو کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ مسلمان اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ان کی پسماندگی، بے روزگاری، خراب اقتصادی اور سماجی صورت حال کے لئے کانگریس ہی ذمہ دار ہے، تاہم اس کے باوجود وہ مسلمانوں کو گمراہ کرکے ان کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے کبھی خلاف نہیں رہی ہے اور اس بات کی کوشش کرے گی کہ مسلمانوں میں اس کے متعلق جو غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں وہ دور ہوں، تاکہ کانگریس سیکولرزم اور فرقہ پرستی کے نام پر مسلمانوں کا استحصال نہ کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 297632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297632/بھارت-مسلمانوں-اور-اقلیتوں-کا-استحصال-کرنا-کانگریسی-پارٹی-کی-پرانی-روایت-مختار-عباس-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org