QR CodeQR Code

چين کے ساتھ مذاکرات اور سرحدوں پر اہليتوں ميں اضافہ بھى، بھارتی وزير دفاع انٹونى کا بيان

2 Sep 2013 21:44

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم لوگ اعتماد سازى کى تدبيريں کررہے ہيں اور چينى حکام کے ساتھ زيادہ سے زيادہ مفاہمت کى کوشش ميں بھى ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلسل مذاکرات کا عمل جارى رکھتے ہوئے ہندوستان چين کے ساتھ ملى ہوئى اپنى سرحد پر اپنى اہليتوں ميں اضافہ کررہا ہے، يہ بات آج وزير دفاع ارکاپرمبل کورين انٹونى نے کہى، دہلی سے قريب ہنڈن ايئر فورس اسٹيشن پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزير دفاع اے کے انٹونى نے کہا کہ چين کے ساتھ ہمارى سرحدوں کى مکمل حد بندى نہيں ہوئى ہے، بہت پرانے تصفيہ طلب سرحدى تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے لئے بات چيت جارى ہے، ہم لوگ اعتماد سازى کى تدبيريں کررہے ہيں اور چينى حکام کے ساتھ زيادہ سے زيادہ مفاہمت کى کوشش ميں بھى ہيں۔


خبر کا کوڈ: 297901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297901/چين-کے-ساتھ-مذاکرات-اور-سرحدوں-پر-اہليتوں-ميں-اضافہ-بھى-بھارتی-وزير-دفاع-انٹونى-کا-بيان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org