0
Monday 2 Sep 2013 20:07

بھارت کسی صورت پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے، انجینئر نوید قمر

بھارت کسی صورت پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے، انجینئر نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف 6 ستمبر کو راولپنڈی تا اسلام آباد دفاع پاکستان کارواں میں شرکت کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تیاریاں زور سے جاری ہیں۔ جماعة الدعوة کی جانب سے اس سلسلہ میں بھرپور تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔ شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اشتہارات، بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ کارواں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ ٹرین اور گاڑیوں کی بکنگ کا کام بھی جاری ہے۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة نے 6 ستمبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد تک دفاع پاکستان کارواں کے ذریعہ بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا عزم کیا ہے۔
 
انجینئر نوید قمر نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد و حمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔ کنٹرول لائن پر بار بار کی جارحیت اور پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ بھارت کسی صورت پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے اور دوستی کی باتیں بھی محض دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی جارحیت نظرانداز نہیں کرنی چاہئے، اسی سلسلے میں 6 ستمبر کو محب وطن لوگ دفاع پاکستان کارواں میں شریک ہو کر بھارت کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ پاکستان کے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہے بلکہ یہاں کا بچہ بچہ ملک و ملت کیلئے اپنی جان تک قربان کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 297913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش