0
Monday 2 Sep 2013 20:16

پنجاب میں متعصب وزیر کی موجودگی میں اہل تشیع کو انصاف نہیں مل سکتا، علامہ اسدی

پنجاب میں متعصب وزیر کی موجودگی میں اہل تشیع کو انصاف نہیں مل سکتا، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر میں انتظامیہ کی جانبداری اور بزرگوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے بے گناہ عوام کو ہراساں کر رہی ہے، پنجاب حکومت میں متعصب صوبائی وزیر کے ہوتے ہوئے بھکر سمیت پنجاب میں ملت جعفریہ کو انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ نرمی اور محب وطن شہریوں کی بلاجواز گرفتاریاں پنجاب حکومت کے متعصبانہ رویے کی عکاسی ہیں۔

علامہ اسدی نے کہا کہ ہزاروں شہداء ملت جعفریہ کے قاتلوں کو صوبائی حکومت ہر قسم کے سہولیات فراہم کر رہی ہے، کالعدم دہشت گرد جماعت کو لاہور میں اجتماع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ وہ پورے پنجاب سے دہشت گردوں کو صوبائی دارالحکومت میں جمع کریں اور یہاں فرقہ واریت پر مبنی تقریریں، توہین اہل بیت کریں اور تکفیری نعرے لگائیں، تاکہ لاہور کے امن کو بھی خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن کے قیام کیلئے سنجیدہ نہیں، ورنہ شدت پسندوں کو ایسی کھلی چھٹی کبھی نہ دی جاتی، جس سے شہر کا امن خراب ہونے کا خدشہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 297915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش