QR CodeQR Code

شام پر ممکنہ حملے میں سعودی عرب کی امریکہ کی حمایت شرمناک ہے، نصرت شہانی

2 Sep 2013 23:24

اسلام ٹائمز:جامعہ المنتظر لاہور سے جاری اپنے بیان میں ترجمان وفاق المدارش شیعہ نے کہا کہ عام آدمی بھی جانتا ہے کہ امریکہ کا مقصد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا قیام ہے جس میں خود سعودی عرب کو بھی ہدف بنایا جانا شامل ہے،


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے ترجمان نصرت شہانی نے کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ اقدامات کی سعودی عرب اور عرب لیگ کی طرف سے حمایت شرمناک ہے، افغانستان اور عراق کے عبرتناک انجام کے بعد چاہئے تھا کہ عرب ممالک بالخصوص اور اسلامی ممالک بالعموم امت مسلمہ کے دفاع کیلئے متحد ہو جاتے مگر افسوس کہ ایک مسلمان ملک و ملت کے خلاف ایک عالمی ظالم طاقت کی کھلی حمایت کی جا رہی ہے۔

جامعہ المنتظر لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی جانتا ہے کہ امریکہ کا مقصد’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا قیام ہے جس میں خود سعودی عرب کو بھی ہدف بنایا جانا شامل ہے، عرب ممالک کے اس ذلت آمیز مؤقف کے بعد لازم ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت کی حیثیت سے مظلوم شامی عوام کے خلاف امریکی جارحیت اور مستقبل میں دیگر اقوام کیخلاف اس کے ظالمانہ عزائم کے خلاف آواز بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 297959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/297959/شام-پر-ممکنہ-حملے-میں-سعودی-عرب-کی-امریکہ-حمایت-شرمناک-ہے-نصرت-شہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org