0
Tuesday 3 Sep 2013 22:50

کرم انتظامیہ طوری اقوام کے ساتھ ناروا سلوک فورا بند کرے، منیر آغا

کرم انتظامیہ طوری اقوام کے ساتھ ناروا سلوک فورا بند کرے، منیر آغا
اسلام ٹائمز۔ طوری اقوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج کا انوکھا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ جو مقامی انتظامیہ کی شرمندگی پر منتج ہوگا۔ ان خیالات تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ منیر حسین مزید کہا کہ کرم ایجنسی میں عرصہ دراز سے یک طرفہ کاروائیاں کرکے صرف ایک ہی فریق کو ظلم کا نشان بنایا جارہا ہے۔ جو آج کی مہذب اور جمہوری دور میں ایک نہایت شرمناک فعل ہے۔ 

تحریک حسینی کے صدر نے کہا کہ بار بار متنبہ کرنے کے باوجود حکومت ہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرتی، جس پر بالآخر ہمیں خود ہی کوئی قدم اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شورکو روڈ سے لیکر بالش خیل کے طوری قبیلے کی زمینوں پر ناجائز قبضے تک تمام زیادتیوں میں مخالف فریق کو حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان اور ان جیسے بے شمار مسائل ہیں، جس کوحل کرنے کے لئے کوئی اقدام کرنا تو کیا، اس سے توجہ ہٹانے اور دباؤ ڈالنے کے لئے حکومت طوری قبائل کو معمولی معمولی باتوں پر پابند سلاسل بھی کرتی ہے۔ اس ضمن میں منیر آغا نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ایسے اقدامات سے طوری قبائل گھبرانے والے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 298288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش