0
Tuesday 3 Sep 2013 23:43

آئی ایم ایف آج 6 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے قرضے کی منظوری دیگا

آئی ایم ایف آج 6 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے قرضے کی منظوری دیگا
اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستانی درخواست کی حتمی منظوری دی جائے گی، پاکستان نے رواں سال جولائی میں آئی ایم ایف سے باقاعدہ طور پر نئے قرضے کی درخواست کی تھی، ابتدائی طور پر 5.3 ارب ڈالر کا قرض منظور کیا گیا تھا، تاہم بعد میں پاکستان کی درخواست پر قرض بڑھا کر 6.6 ارب ڈالر کر دیا گیا، نیا قرض تین سال کی مدت کے لئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت دیا جا رہا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض کو پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے پہلی قسط 2.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 298300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش