0
Tuesday 3 Sep 2013 23:57

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شام پر ممکنہ امریکی حملے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شام پر ممکنہ امریکی حملے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے شام پر ممکنہ امریکی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مسئلے کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حاجی عدیل کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی اور کہا کہ کوئی بھی حملہ شام کی خودمختاری کے خلاف ہوگا۔ کمیٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان پرامن حل میں کردار ادا کرے۔ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو افغانستان، پاکستان اور امریکہ تعلقات، ایل او سی کشیدگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان دشمنی کو اجاگر کرنا افسوس ناک ہے، بھارت میں انتخابات سے قبل تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔ نئی بھارتی حکومت کی ترجیحات کا انتظار کریں گے۔ وہ نیویارک میں بھارتی ہم منصب سے ایل او سی کے مسئلے پر بات چیت کریں گے جبکہ امریکی صدر سے ڈرون حملوں اور افغان امن عمل پر بات ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد خلا کو بھی افغان فورسز ہی پر کریں، پاکستان سمیت کسی ملک کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ حکومت پاکستان کو سابقہ حکومتوں سے مختلف افغان پالیسی اپنانی چاہئے۔ افغان امن پالیسی وہاں کے لوگوں کو بنانی چاہئے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ نو ستمبر کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی افغانستان جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 298305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش