QR CodeQR Code

کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹیڈ آپریشن کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

4 Sep 2013 02:32

اسلام ٹائمز: ٹارگیٹڈ آپریشن کی مکمل نگرانی سندھ حکومت کریگی جبکہ وفاقی حکومت اور تمام حساس ادارے اس آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ٹارگٹیڈ آپریشن کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم منظوری آج ﴿بدھ﴾ گورنر ہاﺅس میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز ٹارگٹ آپریشن کرے گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کو پاک فوج کی معاونت حاصل ہوگی۔ ٹارگیٹڈ آپریشن کی مکمل نگرانی سندھ حکومت کرے گی جبکہ وفاقی حکومت اور تمام حساس ادارے اس آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت کریں گے۔ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن تمام علاقوں میں بلاامتیاز اور بغیر کسی سیاسی دباﺅ کے کیا جائے گا اور گرفتار تمام ملزمان سے تفتیش کے بعد ان ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے چالان فوری طور پر عدالتوں میں پیش کر دئیے جائیں گے۔ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی نگرانی کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس اور کمیٹی قائم کی جائے گی، جو آپریشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے، وفاقی اور سندھ حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام حساس اداروں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 298336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/298336/کراچی-میں-قیام-امن-کیلئے-ٹارگٹیڈ-آپریشن-کے-پلان-کو-حتمی-شکل-دے-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org